رائیونڈ: جاتی امراء میں خوشیوں کی آمد، میاں نواز شریف ‘پردادا’ بن گئے
Web Desk
25 February 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے خاندان میں نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ رائیونڈ اور جاتی امراء سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، میاں نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد میاں نواز شریف اب باقاعدہ طور پر پردادا بن گئے ہیں۔
زید حسین نواز، میاں حسین نواز کے صاحبزادے اور میاں نواز شریف کے پوتے ہیں۔ میاں زید حسین نواز اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں، جہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔ نئے مہمان کی آمد کی خبر ملتے ہی جاتی امراء رائیونڈ میں خوشی کا سماں ہے اور خاندان کے افراد کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بھتیجے زید حسین نواز کو بیٹے کی پیدائش پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس خوشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور حامیوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر تہنیتی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026