تربت: نامعلوم افراد کا گھر پر حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
Web Desk
25 February 2026
بلوچستان کے ضلع تربت کی تحصیل بلیدہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔ واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تاحال حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026