داجل پولیس چیک پوسٹ خودکش حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Web Desk
25 February 2026
داجل پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں آئی جی پنجاب عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد سیال، آر پی او سرگودھا ڈاکٹر شہزاد آصف، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر راشد صدیق کھوکھر، اور ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق سمیت پولیس، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی، جبکہ آئی جی پنجاب اور سٹیشن کمانڈر نے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “فتنہ الہندوستان” اور “فتنہ الخوارج” کے خلاف آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے اور ان دہشت گردوں کو ان کے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ نمازِ جنازہ میں معززینِ علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026