صدر ٹرمپ ایران کے معاملے میں طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے: وائٹ ہاؤس
Web Desk
24 February 2026
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے معاملے میں ترجیح ہمیشہ سفارتکاری رہی ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر وہ فوجی طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ایران کے معاملات میں حتمی فیصلہ امریکی صدر کے اختیار میں ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کانگریس کی اہم قیادت کو ایران کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ رائٹرز کے ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ وہ قانون سازوں کو ایران کی تازہ پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے 19 فروری کو ایران کو مذاکرات کے لیے 10 سے 15 دن کی مہلت دی تھی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کانگریس سے خطاب کے دوران وہ ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے اور عالمی سکیورٹی اور اقتصادی حالات پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026