ٹی 20ورلڈکپ، سپر8میں انگلینڈ نے پاکستان کو ہراکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی
Web Desk
24 February 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نےہیر بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کودو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔صائم ایوب7 ،سلمان علی آغا 5 ، بابر اعظم اور فخر زمان 25 ، 25، عثمان خان 8 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز صفر اور شاہین آفریدی 2 رنز بناسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے3، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔انگلینڈ نے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا ہدف باآسانی 7وکٹوں پر پورا کرلیا۔انگلینڈکی پہلی وکٹ صفر پر گری۔ فل سالٹ پہلی گیند پر شاہین کا شکار بنے۔ جوز بٹلر بھی شاہین کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جیکب بیتھل 8 رنز پر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ ٹام بنٹن عثمان طارق کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا۔
انگلینڈ کے خلاف میچ کیلیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ
28 August 2026
سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار
28 August 2026
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید
28 August 2026
میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج
28 August 2026
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی
28 August 2026
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
28 August 2026
وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت
28 August 2026
افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک
28 August 2026