LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

عمران خان نے پیغام دیاکہ انہیں نظرنہیں آرہا، سمجھ آگئی کیا چھپایاجارہاہے، علیمہ خان

Web Desk

24 February 2026

 

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران خان سے کسی کی  بھی ملاقات نہ ہوسکی، بشریٰ  بی بی کی بھابھی ان سے ملاقات کرکے آئی ہیں، عمران خان  نے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آرہا۔

علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر دھرنا ختم کرنے سے قبل ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہناتھاکہ ہم نے انہیں کہا ہے کہ عمران خان  کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے،جائیں،  ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چکے ہیں، بانی کی مانیٹرنگ نہیں ہو رہی۔ ان کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں ۔

علمیہ خان نے کہا کہ بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں کہ الشفاء منتقل کریں گے، سرکاری ڈاکٹر نے جو رپورٹ بنائی اس پر میری بہن نے کہا کہ یہ رپورٹ ہی ٹھیک نہیں، جن ڈاکٹرز نے بانی کا معائنہ کیا وہ پریس کانفرنس کیوں نہیں کر رہے، کیوں نہیں بتاتے کہ جو علاج کر رہے وہ ٹھیک ہے، ہمیں سمجھ آ گئی کہ یہ کیا چیز چھپا رہے ہیں۔ عمران خان کو قید تنہائی میں کیوں رکھا گیا۔ ہے، مطالبہ ہے ان کا مکمل معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے فیملی کی موجودگی میں کیا جائے، جب تک بانی اسپتال نہیں پہنچتے اور جب تک ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر عظمی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ جن پر ہمارا اعتبار ہے جب تک وہ نہیں ہوں گے ہمیں تسلی نہیں ہو گی یہ جو چھپا رہے ہیں اس کے پیچھے کوئی وجہ ہے اگر کوئی بیماری ہے تو اس کو سامنے لے کر آئیں چھپا کیوں رہے ہیں؟ بانی کی میڈیکل رپورٹ میں بیماری کا نام نہیں ہے، علاج تب تک شروع نہیں ہو سکتا جب تک اس کی وجہ کا پتہ نہ ہو۔