LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے دکانداروں کیلئے آسان ٹیکس سکیم ایپ آپریشنل ہوچکی ہے: بلال اظہر کیانی گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا

حزب اللہ نے ایران کی مدد کی لبنان پر حملہ کردیں گے، اسرائیل کی دھمکی

Web Desk

24 February 2026

 

اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ  اگر حزب اللہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں ایران کی مدد کی کوشش کی تووہ لبنان پر حملہ کردے گا۔اسرائیل نے لبنانی حکومت کوپیغام میں کہاہے کہ حزب اللہ کو امریکا ایران جنگ میں فریق بننے سے روکا جائے ورنہ شہری علاقوں سمیت ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایاجائے گا۔

دو سینئر لبنانی حکام نے برطانوی نیوزایجنسی  سے گفتگو میں اسرائیل کے پیغام کی تصدیق کی ہے۔تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے دفتر اورلبنانی صدر کے ترجمان نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیاہے۔  اس سے پہلے مریکا اور اسرائیل نے لبنانی حکومت پر دباؤ ڈالا تھا کہ سال کے آخر تک حزب اللہ کو غیر مسلح کردیا جائے جس کی منظوری لبنانی حکومت نے دے دی تھی۔اسرائیلی دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے دنیا کے سب سے بڑی بحری بیڑے کو ایران کی جانب تعینات کردیا ہے۔