LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

عمران خان کے دوسرے چیک اپ کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی،علیمہ خان نے پارٹی چیئرپرسن بننے کا نہیں کہا، بیرسٹر گوہر

Web Desk

24 February 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دوسرے چیک اپ سے متعلق ہمیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، حکومت نے تاریخ کا ذکر کیا تھا لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ رات کو اس طرح لے کر آئیں گے، علیمہ خان نے مجھے استعفیٰ دینے اور خود پارٹی کا چیئرپرسن بننے کے بارے میں کبھی نہیں کہا۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا  کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ پھر وہی ہے کہ بانی کا علاج فیملی اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل میں کروایا جائے، ہمیشہ لوگوں کو کہتا ہوں کہ آواز ضرور اٹھائیں لیکن زبان نہ چلائیں، تمام فریقین کو لحاظ کرنا چاہیے تاکہ ملک آگے چل سکے۔

انہوں ںے کہا کہ بانی کے علاج اور ملاقات میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں اگر ان کے علاج کے لیے ایک شخص کو بلایا جائے تو دوسرے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے،  رہائی فورس کا معاملہ پارٹی میں ڈسکس کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کوئی بھی ایسی چیز نہ ہو جو غیر قانونی و غیر آئینی ہو، ہم ہر فورم پر جائیں گے اورآواز اٹھائیں گے، سڑکوں پر بھی آئیں گے پارلیمنٹ بھی جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر میں چیئرمین نہ ہوتا تو بانی کی رہائی کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر بہت کچھ کہتا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ حالات بہتر ہوں جو کچھ ہمارے کنٹرول میں ہے ہم کر رہے ہیں۔ بڑی کوشش کی کہ بانی کو اسپتال منتقل کیا جائے، لیکن چیزیں رہ گئیں شاید کچھ ہم سے غلطیاں اور کچھ ان سے غلطیاں ہوئیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے سیاسی مقدمات سے نکلنے کے لیے بھی سیاسی راستہ ڈھونڈنا چاہیے۔ عمران خان بانی سیاست سے دور نہیں ہوسکتے وہ ملکی سیاست کا مین آف دی میچ ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خان نے مجھے ہٹانے کی کبھی کوئی بات نہیں کی کیوں کہ یہ عہدہ بانی کی امانت ہے جب کہیں گے چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت کو علیمہ خان سے متعلق بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔