کوہاٹ دہشت گرد حملہ: وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت، ڈی ایس پی اسد محمود سمیت دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت
Web Desk
24 February 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں پولیس کی گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور دیگر پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سراہتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا ہے۔
وزیراعظم نے شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور دیگر شہداء کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے اہلکار ہماری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے عہد کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا اور بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026