لاہور: لٹن روڈ ریسٹورنٹ ڈکیتی کے تینوں ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Web Desk
24 February 2026
لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر ایک مشہور ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کرنے والے تینوں ڈاکو سی آئی اے (CIA) سول لائنز کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ لاہور کے نواحی علاقے کرول گھاٹی کے قریب پیش آیا۔ ان ملزمان کو کچھ عرصہ قبل ساہیوال اور نارووال سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کی نشاندہی پر برآمدگی کے لیے جاتے ہوئے ان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں یہ تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 12 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ پہلے ہی برآمد کیا جا چکا تھا۔ سی آئی اے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم نے جیل سے رہائی پانے کے بعد اپنا ایک نیا گینگ منظم کر رکھا تھا جو شہر کے مختلف علاقوں میں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ لٹن روڈ ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس انہیں تلاش کر رہی تھی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026