LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

سیاسی اختلاف کو نفرت میں نہ بدلیں، لیڈر کو قید رکھنا مناسب نہیں: بیرسٹر گوہر

Web Desk

24 February 2026

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کو نفرت میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، ملک میں بہتری لانا ہوگی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت وہ ہوتی ہے جو انصاف فراہم کرے، تاہم 3 کروڑ ووٹ لینے والوں کو بھی انصاف نہیں دیا گیا، سیاست میں بہتری کے لیے تمام فریقین کو مل بیٹھنا ہوگا، پاکستان کا دفاع مضبوط ہونا چاہیے، اب حالات کو مزید طول نہیں دینا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بانیٔ کی صحت سے متعلق بتایا کہ اہلِ خانہ کو تسلی کروانا ضروری ہے، اگر اہلِ خانہ کو ساتھ رکھا جاتا تو کیا مسئلہ پیدا ہو جاتا؟ ہمیں پیغام دیا گیا کہ بانی کو انجیکشن لگا دیا گیا ہے، اس مرتبہ ڈاکٹر سے براہِ راست بات نہیں ہوئی، بعد ازاں اطلاع دی گئی کہ انہیں واپس بھجوا دیا گیا ہے اور ان کی صحت بہتر ہے۔
انہوں نے چیف جسٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج تیرہواں موقع ہے جب ہم آپ کے سامنے پیش ہوئے ہیں، یہ کافی نہیں کہ صرف ’فرینڈ آف دی کورٹ‘ کو بھیج دیا جائے، اہلِ خانہ کی ملاقات اہم ہے اور ہمیں ملاقات کا موقع دیا جانا چاہیے، سپریم کورٹ میں اب بھی ہمارے کیسز زیر سماعت ہیں۔
گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ رہائی فورس کے معاملے پر پارٹی کو کچھ تحفظات ہیں اور اس پر مشاورت کی گئی ہے، اس کے سیاسی اثرات ہوں گے، صوبائی معاملات پر وزیرِ اعلیٰ پارٹی کو اعتماد میں لیتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی موقع پر ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے، ہم چاہتے ہیں کہ رہائی عدالت کے ذریعے ہو، کسی غیر آئینی اقدام کے ذریعے نہیں، پی ٹی آئی سڑکوں سمیت ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔