LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

سینیٹ اجلاس: بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کی دہائی، عدالتی خاموشی پر بھی سوال

Web Desk

24 February 2026

سینیٹ کے اہم اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو ملک کا اہم ترین مسئلہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کے خطاب کے اہم نکات:علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اس وقت ہمارے لیے سب سے اہم مسئلہ ہے، لیکن حکومت اسے حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ رات بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے دوران ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو آن بورڈ (شامل) نہیں لیا گیا، جو کہ باعثِ تشویش ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اس وقت ہمیں عدالتیں بھی نہیں سن رہی ہیں،” جس سے انصاف کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔انہوں نے ایوان میں دوٹوک موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کو نہ تو کوئی خرید سکتا ہے اور نہ ہی کوئی “لوٹا” بنا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اصولوں پر قائم ہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس نے زور دیا کہ پارلیمان میں ہماری موجودگی کا مقصد محض بحث کرنا نہیں بلکہ عوامی اور سیاسی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔