LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

سہیل آفریدی کا ہزارہ ڈویژن کیلئے 200 ارب روپے کا خصوصی پیکج کا اعلان

Web Desk

24 February 2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے سلسلے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں وفاقی حکومت سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر انتظام ہری پور تا مانسہرہ جی ٹی روڈ کو دو رویہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ سڑک کی توسیع کیلئے خیبر پختونخوا حکومت مالی معاونت بھی فراہم کرے گی تاکہ عوام کو سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
وزیر اعلیٰ نے ہزارہ ڈویژن کیلئے 200 ارب روپے کا خصوصی جامع ترقیاتی پیکج تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس میں سے 50 ارب روپے خصوصی طور پر سیاحت کے منصوبوں کیلئے مختص کیے جائیں، پارلیمنٹیرینز کو ہدایت کی کہ خصوصی ترقیاتی پلان میں شامل سکیموں کی تجاویز کیلئے علیحدہ مشاورتی نشست منعقد کی جائے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے الائی کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان بھی کیا، آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام ماضی سے مختلف اور نمایاں ہوگا جس میں بڑے اور عوامی اہمیت کے حامل منصوبے شامل کیے جائیں گے جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام فوری طور پر مستفید ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اے ڈی پی کو حتمی شکل دینے سے قبل ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز تیار کیے جائیں گے اور صوبے کے پسماندہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی، ہزارہ ڈویژن سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔
صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔