LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

طارق فضل چودھری نے بانی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر کی وضاحت کر دی

Web Desk

24 February 2026

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے علاج اور پمز ہسپتال منتقلی کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ تمام طبی عمل قانونی اور انسانی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ:کامیاب پروسیجر: ماہر معالجین کی سفارش پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا دوسرا طبی پروسیجر آج کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔بینائی میں بہتری: پہلے طبی عمل کے بعد ان کی بینائی میں واضح بہتری آئی تھی، جس کے تسلسل میں یہ دوسرا مرحلہ ضروری تھا۔تیسرا انجکشن: طبی شیڈول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 24 مارچ کو تیسرا انجکشن لگایا جائے گا۔

طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں پمز (PIMS) منتقل کیا گیا تھا اور میڈیکل ٹیم کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر قیدی کو قانون کے مطابق بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ علاج کے معاملے میں کوئی ابہام ہے، ان کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات مکمل طور پر شفاف اور ضابطے کے تحت کیے گئے ہیں۔