بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
Web Desk
24 February 2026
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رات گئے اچانک پمز ہسپتال منتقل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان کے نجی معالجین کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ انہیں عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے بارے میں پہلے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا، “آج صبح دو بجے مجھے ایک پیغام کے ذریعے صرف اتنا بتایا گیا کہ عمران خان کو انجکشن لگانے کے لیے پمز (PIMS) ہسپتال لایا گیا ہے، اس سے قبل ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔”
چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کے دیرینہ مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہعمران خان کا مکمل طبی معائنہ اور علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں کرایا جائے۔علاج کے دوران ان کے نجی معالجین اور فیملی ممبران کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔بیرسٹر گوہر کے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان اور ہمدردوں میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پارٹی قیادت کا موقف ہے کہ سرکاری ہسپتال میں رات کی تاریکی میں منتقلی کے بجائے شفاف طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026