LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

سعودیہ سمیت 19 ممالک کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت

Web Desk

24 February 2026

سعودی عرب سمیت دنیا کے 19 ممالک نے مغربی کنارے (West Bank) پر اسرائیلی قبضے اور فلسطینی اراضی کو اسرائیل کا حصہ قرار دینے کے حالیہ فیصلے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے اہم مندرجات: سعودی عرب، برازیل، فرانس، ترکیہ، قطر اور مصر سمیت 19 ممالک کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ:

فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضہ: اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمین کو نام نہاد اسرائیلی زمین قرار دینا ایک بہت بڑی اور خطرناک تبدیلی ہے جسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

غیر قانونی آبادکاری: اعلامیے میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیل غیر قانونی آبادکاری کے عمل کو تیزی سے بڑھا رہا ہے اور وہاں اپنی انتظامی گرفت مضبوط کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

عالمی اداروں کا مؤقف: لیگ آف عرب سٹیٹس کے سیکرٹری جنرل اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے بھی اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

اعلامیہ میں شامل ممالک: اس مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں سعودی عرب کے علاوہ برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، مصر، اردن، لگزمبرگ، ناروے، فلسطین، پرتگال، قطر، سلوینیا، سپین، سوئیڈن اور ترکیہ شامل ہیں۔

ان ممالک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس غیر قانونی اقدام سے روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔