عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے پمز اسپتال منتقلی،انجکشن کی دوسری ڈوز کے بعد ڈسچارج
Web Desk
23 February 2026
بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا اور انہیں اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔
پمز اسپتال کے مطابق کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے بانی کا ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جو مکمل طور پر نارمل رہا۔ اسپتال میں قیام اور پروسیجر کے دوران بانی کے تمام وائٹلز مستحکم رہے۔
اسپتال کے کنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں یہ پروسیجر ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔ پروسیجر سے قبل اسپیشلسٹس کے بورڈ نے بانی کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشورے، نسخے اور تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026