مکافات عمل ہواہے میں نےکسی سےانتقام نہیں لیا،مریم نواز
Web Desk
16 November 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مکافات عمل ہواہے میں نےکسی سےانتقام نہیں لیا، حلفاً کہہ سکتی ہوں نوازشریف نے کسی سے انتقام نہیں لیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین نے ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا تھا، مخالفین سے اس انتقام کا انتقام قدرت نے لےلیا۔ نوازشریف جہاں جاتے ہیں وہاں کا ماحول بدل جاتاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بےنظیربھٹو بے نظیر ہیں ان کا بہت احترام کرتی ہوں، میں مریم نواز ہوں میری یہی پہچان ہے، پاکستان میری پہچان ہے۔ اپنےملک کی نمائندگی کرنا میرے لیےاعزازکی بات ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جب ہمیں سزائیں دی گئیں تب ججوں کےضمیرکیوں نہیں جاگے؟ کوئی شک نہیں پی ٹی آئی دور میں جادوٹونے سےحکومت چلائی جاتی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیلڈمارشل بطور چیف آف ڈیفینس فورس بہت اچھی تقرری ہے، اس عہدے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بہتر کون ہوسکتا ہے۔ فیلڈمارشل نے انڈیا کیخلاف جنگ میں بہترین قیادت کامظاہرہ کیا، بھارت کےخلاف فتح سےدنیا میں پاکستان کی عزت ہوئی، فیلڈمارشل سے زیادہ اس عہدے کا حقدار کوئی نہیں
متعلقہ عنوانات
ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا
21 September 2026
اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق
21 September 2026
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان
21 September 2026
یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن
21 September 2026
حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا
21 September 2026
23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ
21 September 2026
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس
21 September 2026
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی
21 September 2026