LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

میکسیکو میں مافیا سربراہ ال مینچو کی ہلاکت کے بعد پرتشدد ہنگامے، نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار مارے گئے

Web Desk

23 February 2026

میکسیکو میں منشیات فروش گروہ کے بدنام زمانہ سربراہ ال مینچو کی فوجی کارروائی میں ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے، جن میں نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ال مینچو زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر میکسیکو سٹی  منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق ال مینچو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر مقرر تھی۔ اس کی ہلاکت کے بعد مختلف شہروں میں مسلح افراد نے گاڑیوں کو آگ لگا دی، شاہراہیں بند کر دیں اور کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

پورٹو والارٹا شہر میں جلاؤ گھیراؤ کے بعد فضا دھویں سے بھر گئی اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتشدد واقعات میں نیشنل گارڈ کے 25 ارکان ہلاک جبکہ سات ریاستوں سے 70 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فوجی کارروائی میں امریکا نے انٹیلی جنس معاونت فراہم کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔