بھارتی فضائیہ کی مسلسل ناکامی،حادثات کےبعد تمام تیجس طیارے گراؤنڈ
Web Desk
23 February 2026
مسلسل ناکامیوں اورہزیمت سے دوچار بھارتی ایئرفورس نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کے پے در پے حادثات کے بعد تمام تیجس طیارے گراؤنڈ کردیئے
بھارتی میڈیاکے مطابق7 فروری کو حادثے کے بعد 35 تیجس لڑاکا طیاروں کے پورے بیڑے کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیاگیا ہے اور ان کی تکنیکی جانچ جاری ہے۔
حادثے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی جس کے باعث فضائیہ نے تمام طیاروں کی مکمل جانچ کا حکم دیا ہے۔ ان معائنوں میں لینڈنگ گیئر کی دھاتوں کا تجزیہ، الیکٹرو میگنیٹک بریکنگ سسٹم اور آن بورڈ سافٹ ویئر کی جانچ شامل ہے۔
7فروری کو ہونے والے حاد ثے میں سنگل سیٹ طیارے کے پائلٹ کو چوٹیں آئی تھیں تاہم وہ محفوظ رہا تھا، اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارے کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسے ناقابلِ استعمال قرار دیا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 میں تیجس کی بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد اس طیارے کا تیسرا بڑا حادثہ ہے۔پہلا حادثہ مارچ 2024 میں جیسلمیر کے قریب فائر پاور مظاہرے سے واپسی کے دوران پیش آیا تھا، دوسرا واقعہ نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے پیش آیا، جس میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ
2 August 2026
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
2 August 2026
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ارکان شہید کرنے کا دعویٰ
2 August 2026
اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کا الخلیل کے قریب فلسطینیوں پر ایک اور حملہ
2 August 2026
غزہ سے انخلا پر اسرائیل میں سیاسی اختلافات، نیتن یاہو دباؤ کا شکار
2 August 2026
دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید
2 August 2026
سعودی ولی عہد کا ایران پر ممکنہ بڑے حملوں کے امریکی منصوبے پر اظہار تشویش
2 August 2026
عراقی ملیشیا گروپوں کی اردن پر حملے کی منصوبہ بندی، اردن کی جوابی کارروائی کی وارننگ
2 August 2026