LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل

وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ، 3 بنچ آئندہ ہفتے سماعت کرینگے

Web Desk

16 November 2025

وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ کازلسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں تین بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو کورٹ روم نمبر دو میں سماعت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ تیسرے بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں، جو دو رکنی بنچ کی حیثیت سے کورٹ روم نمبر تین میں مقدمات سنیں گے۔ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد یہ پہلی کاز لسٹ ہے، جس کے تحت اہم آئینی مقدمات کی کارروائی آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے 14 نومبر کو اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کیا تھا، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت جبکہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کیا گیا۔