LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج

Web Desk

23 February 2026

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی کی تعیناتی کو قانونی بنیادوں پر وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ پٹیشن پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کے وکیل، سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

پٹیشن کے اہم نکات اور قانونی اعتراضات:

آئینی و قانونی خلاف ورزی: پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی تعیناتی آئین، قانون اور جمہوری تقاضوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور یہ رول 39 (تین) کی قانونی شرائط پوری نہیں کرتی۔

تصدیق کا فقدان: درخواست گزار کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے ارکانِ قومی اسمبلی کی آزادانہ رائے اور ان کے دستخطوں کی غیر جانبدارانہ تصدیق کا لازمی قانونی تقاضا پورا نہیں کیا گیا۔

آرٹیکل 62 اور 63 کا حوالہ: پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت کوئی بھی نااہل شخص بالواسطہ یا بلاواسطہ سیاسی عمل میں قانوناً مداخلت نہیں کر سکتا، لہٰذا اس تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت سے استدعا:
درخواست میں عدالت سے دو اہم استدعا کی گئی ہیں:

اسپیکر قومی اسمبلی کو رول 39 (تین) کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا نیا اور شفاف عمل شروع کرنے کی ہدایت کی جائے۔

پٹیشن پر حتمی فیصلہ آنے تک محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر کسی بھی آئینی عمل میں شرکت سے روکا جائے۔