LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

جیل میں آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا کیسے کریں گے؟ جسٹس عقیل عباسی

Web Desk

23 February 2026

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے ملزم دلاور خان کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پشاور کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز پر مشتمل نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ عدالت نے بورڈ سے 9 مارچ تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سماعت کے دوران اہم ریمارکس:
سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی نے جیلوں میں صحت کی سہولیات کی ناقص صورتحال پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ “جیل میں تو آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا علاج کیا کریں گے؟” ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے آپریشن کی ہدایت کر رکھی ہے، جبکہ “جیل میں تو ڈسپرین کے علاوہ کچھ نہیں ملتا”۔

کیس کا پس منظر:

واقعہ: ملزم دلاور خان پر 2025 میں مردان میں ایک شخص کے قتل کا الزام ہے، جس کا ٹرائل تاحال زیرِ التوا ہے۔

عدالتی تاریخ: اس سے قبل ٹرائل کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ نے ڈی ایچ کیو مردان کی رپورٹ کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

میڈیکل بورڈز کا تضاد: بعد ازاں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ نے رائے دی کہ ملزم کا آپریشن ضروری ہے، جس کی بنیاد پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔

جسٹس ملک شہزاد کے استفسار پر کہ ملزم مردان جیل میں ہے تو وہیں بورڈ بنا دیتے ہیں، وکیل نے نشاندہی کی کہ وہاں کارڈیالوجی ہسپتال نہیں ہے۔ جس پر عدالت نے پشاور کارڈیالوجی کے ماہرین کو معائنے کا حکم دے دیا۔ کیس میں ایک نامزد ملزم تاحال مفرور ہے۔