حکومت نے تمام معاملات حل کردیے ہیں، کپتان ہاکی ٹیم
Web Desk
22 February 2026
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام معاملات حل کر دیے ہیں اور اب ٹیم پوری توجہ کے ساتھ آئندہ مقابلوں کی تیاری کر رہی ہے۔
لاہور میں اولمپین خواجہ محمد جنید اور سابق انٹرنیشنل اظفر یعقوب کی نگرانی میں قومی ہاکی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔ کیمپ کے آغاز پر کھلاڑیوں نے جسمانی تربیت کی جبکہ کوچز نے مہارت کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی مشقیں کرائیں۔
قومی ٹیم جلد اسلام آباد میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی سے ملاقات کرے گی۔
ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید کا کہنا تھا کہ کھلاڑی مسلسل ہاکی کھیل رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ عالمی کپ کوالیفائنگ مرحلے میں ٹیم عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔
اس موقع پر کپتان عماد شکیل بٹ نے واضح کیا کہ ٹیم کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں، انہوں نے صرف کھلاڑیوں کے حقوق کی بات کی تھی اور اب تمام امور خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی کپ کوالیفائنگ مرحلہ انتہائی اہم ہے اور ہدف ایونٹ جیت کر عالمی کپ میں جگہ بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026