فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائشگاہ پر داخلے کی کوشش، مشتبہ شخص سیکرٹ سروس کی فائرنگ سے ہلاک
Web Desk
22 February 2026
امریکی ریاست فلوریڈا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ مار اے لاگو میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا مسلح شخص سیکرٹ سروس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔
سیکرٹ سروس حکام کے مطابق مشتبہ شخص شاٹ گن اور ایندھن کا کنستر اٹھائے ہوئے تھا اور رہائشگاہ کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف رک بریڈشا نے میڈیا کو بتایا کہ اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو ہتھیار نیچے رکھنے کا حکم دیا، تاہم اس نے شاٹ گن کو فائرنگ کی پوزیشن میں اٹھا لیا، جس پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔
واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا جبکہ مشتبہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حکام کے مطابق صدر ٹرمپ اس وقت واشنگٹن میں تھے اور واقعے کے دوران رہائشگاہ پر موجود نہیں تھے۔
تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے معاملے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
28 August 2026
سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار
28 August 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام
28 August 2026
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین
28 August 2026
آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران
28 August 2026
امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی
28 August 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026