LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اولمپئین خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکرنے کا فیصلہ

Web Desk

22 February 2026

خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مصدقہ ذرائع کے مطابق انہیں اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اظفر یعقوب کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سلطان اشرف کو ویڈیو اینالسٹ کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

فرخ عتیق خان ہاکی ٹیم کے منیجر کے فرائض انجام دیں گے، ذرائع نے بتایا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محئی الدین وانی کل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ذریعے قومی ہاکی ٹیم اور نئی مینجمنٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم اور انتظامیہ ملک میں ہاکی کی ترقی اور معیار کو بلند کرنے کے لیے کام کرے گی۔