تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت اور پنجاب حکومت کے 10 ارب روپے کے جہاز پر تنقید
Web Desk
22 February 2026
خیبرپختونخوا ہاؤس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت نے اہم پریس کانفرنس کی، جس میں سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر اور تیمور سلیم جھگڑا نے خطاب کیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور امریکہ کی جانب سے دو جنگی بحری بیڑے روانہ کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق 2003 کے بعد یہ سب سے بڑی عسکری نقل و حرکت ہے اور ایران میں نظام کی تبدیلی کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر اس کے پاکستان پر اثرات پر کوئی سنجیدہ بحث نہیں ہو رہی۔
انہوں نے بورڈ آف پیس میں شرکت کے حوالے سے کسی کو اعتماد میں نہ لینے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ گارڈین اخبار کے مطابق اس فورم میں آمروں یا ان کے نمائندے شامل تھے، جبکہ چین اور برطانیہ اس میں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے روز ویلٹ ہوٹل کے معاملے پر بھی وضاحت طلب کی کہ یہ فیصلہ کس بنیاد پر کیا گیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ موجودہ نظام عوام کے لیے مفید ثابت نہیں ہوا، امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور اگر یہی روش جاری رہی تو ملک کی بنیادیں ہل سکتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شفاف انتخابات کرائے جائیں، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور بانی تحریک انصاف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 10 ارب روپے کا جہاز خریدا ہے جو خصوصی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ عوام کے پاس بنیادی ضروریات کے لیے بھی وسائل نہیں۔ انہوں نے مہنگی گاڑیاں اور لاکھوں روپے ماہانہ ایندھن کی اجازت دینے پر بھی شدید تنقید کی۔
رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں، چار سال گزرنے کے باوجود معیشت میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی، اور نیشنل پوورٹی رپورٹ کے مطابق غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ امیر اور غریب کے درمیان فرق بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ آئین پر مکمل عمل، شفاف انتخابات اور جمہوری اقدار کی بحالی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026