سندھ اسمبلی کی قرارداد آئین سے متصادم ہے، خالد مقبول صدیقی کا سخت مؤقف
Web Desk
22 February 2026
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد کو پاکستان کے آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صوبے کو آئین سے بالاتر ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے محبت کرنے والی جماعت ہے اور ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ بانی ایم کیو ایم کا ایک نعرہ ہم چھوڑ چکے ہیں، اب ہماری جدوجہد آئینی دائرے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 4، 239 اور 140 اے واضح طور پر صوبوں اور مقامی حکومتوں کے حقوق کا تعین کرتے ہیں۔ آئین ایک زندہ دستاویز ہے اور اس پر مکمل عمل ہونا چاہیے۔
خالد مقبول صدیقی نے مردم شماری پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی 37 فیصد کم گنی گئی جبکہ صدر اور سابق چیف جسٹس اس شہر کی آبادی چار کروڑ بتا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ بہتر برس سے نافذ کوٹہ سسٹم کے تحت کبھی کسی ہاری کو تعلیم نہیں ملی اور سندھ میں غربت کی شرح سب سے زیادہ بڑھی ہے۔ ان کے مطابق وفاق سے سندھ کو 30 ہزار ارب روپے ملے جن میں سے نصف کراچی کو ملنے چاہیے تھے، مگر یہ رقم عوامی فلاح کے بجائے ضائع کی گئی۔
چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ انصاف ہی امن کی ضمانت ہے، امن انصاف کی ضمانت نہیں۔ اگر آئین اور عدالتوں کے فیصلوں پر عمل نہ ہوا تو ایم کیو ایم قانونی راستہ اختیار کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026