سیاسی بحران کا حل آئین کی بالادستی میں ہے، لیاقت بلوچ کی اپوزیشن رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
Web Desk
22 February 2026
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتوں کے سلسلے میں اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کیا جہاں ملکی سیاسی حالات اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔
اسلام آباد میں انہوں نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔ رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ آئین کی بالادستی، عدلیہ کی خودمختاری اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیے بغیر ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ممکن نہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم فوری طور پر قومی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر دیرپا حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال کی پالیسی ناکام ثابت ہوئی ہے اور اس طرزِ عمل سے مسائل مزید پیچیدہ ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث زراعت، صنعت اور تجارت تباہ حالی کا شکار ہیں جبکہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم فرسودہ نظام سے نجات اور حقیقی جمہوری تبدیلی کی خواہاں ہے۔
لاہور میں لیاقت بلوچ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی جس میں سیاسی اتحاد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026