بنوں خودکش حملہ: ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر نکلا
Web Desk
21 February 2026
راولپنڈی/بنوں: سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ ‘اتحاد المجاہدین’ نے قبول کر لی ہے، جو درحقیقت حافظ گل بہادر گروپ کا حصہ ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں سے کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ گل بہادر اور اس کے اہم کمانڈرز افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی اور فتنہ انگیزی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس گروپ نے رمضان کے مقدس مہینے کی پامالی کی ہو؛ گزشتہ سال 4 مارچ 2025 کو بھی بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے کے پیچھے اسی گروہ کا ہاتھ تھا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے 70 فیصد سے زائد واقعات میں ملوث عناصر یا تو افغان نژاد ہیں یا ان کا تعلق افغانستان میں موجود نیٹ ورکس سے ہے۔ افغان طالبان حکومت کی جانب سے ان خوارج کی مسلسل پشت پناہی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026