داخلی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر اہم بیٹھک؛ محسن نقوی سے اتحادی وزراء کی ملاقات
Web Desk
21 February 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تین اہم اتحادی جماعتوں کے وفاقی وزراء نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) کے خالد مگسی شامل تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتحادی رہنماؤں کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور وہاں امن و امان کے قیام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملک بھر، بالخصوص سرحدی صوبوں میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور ان کے سدِباب پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔
اتحادی وزراء نے قیامِ امن کے لیے عسکری قیادت، بالخصوص آرمی چیف کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ تمام رہنماؤں نے ‘فتنہ الخوارج’ کے خلاف جاری آپریشنز کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026