LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور

Web Desk

21 February 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

درخواست گزاروں نے 24 جنوری کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ قانونی طور پر یہ فیصلہ درست نہیں، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ کیس کی پیپر بکس (Paper Books) فوری طور پر مرتب کی جائیں اور پیپر بکس کی تیاری کے بعد ہی کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ تاہم، عدالت نے فی الحال سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی۔