اسلام آباد، اٹک، صوابی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
Web Desk
21 February 2026
اسلام آباد/اٹک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے ضلع اٹک اور خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز (Seismic Monitoring Center) کے مطابق، اس زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر محض 14 کلو میٹر تھی، جس کی وجہ سے جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز اٹک کے مشہور علاقے برہان سے 11 کلومیڑ شمال مشرق میں تھا۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب خطے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا، تاہم اس کا منبع اور نوعیت آج کے زلزلے سے مختلف تھی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026