2024میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو چکی تھی: اختیار ولی کا دعویٰ
Web Desk
20 February 2026
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024 میں بانی پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کے ساتھ ڈیل تقریباً مکمل ہو چکی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ رانا ثناء اللہ نے دو ڈیلز کا ذکر کیا تھا لیکن ان کے علم میں تین ڈیلیں تھیں۔
اختیار ولی خان کے مطابق، اس مبینہ ڈیل میں پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کی قیادت کر رہے تھے، جبکہ کچھ حد تک شیر افضل مروت بھی اس عمل میں شامل تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی طرف سے محسن نقوی نمائندگی کر رہے تھے۔ ڈیل کے ناکام ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملہ جمعہ کے دن کی وجہ سے لٹک گیا تھا؛ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ انہیں دو دن انتظار کروانے کے بجائے فوراً بنی گالہ یا نتھیا گلی منتقل کر دیا جائے، تاہم ایسا نہ ہو سکا۔
سینیٹر فیصل واوڈا پر تنقید کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ ان کا کردار “بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ” جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فیصل واوڈا کس کی ترجمانی کرتے ہیں، وہ صرف میڈیا میں ان رہنے کے لیے بیانات دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026