پاکستانی طلبہ کیلئے سنہری موقع: سال 2027 کیلئے ‘فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام’ کا اعلان، درخواستیں طلب
Web Desk
20 February 2026
اسلام آباد: یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان (USEFP) نے سال 2027 کے تعلیمی سیشن کے لیے عالمی سطح پر مقبول ‘فل برائٹ اسٹوڈنٹ پروگرام’ کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ اسکالرشپ پاکستانی طلبہ کو امریکہ کی نامور جامعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔
اس پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے طلبہ کی ٹیوشن فیس، رہائش، ہیلتھ انشورنس اور ہوائی سفر کے اخراجات امریکی حکومت اور حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے ادا کیے جائیں گے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے، اور خواہشمند امیدوار ویب سائٹ www.usefp.org پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
امریکی سفارتخانے کی ڈائریکٹر پبلک انگیجمنٹ ہائیڈی اسمتھ اور USEFP کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر موران کے مطابق، اس بار سائنس، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI)، تجارت اور معاشیات کے شعبوں سے وابستہ امیدواروں کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کلینیکل میڈیسن اس پروگرام کا حصہ نہیں ہے، البتہ پبلک ہیلتھ کے شعبے سے وابستہ افراد درخواست دے سکتے ہیں۔ 1950 میں قائم ہونے والے اس ادارے کے تحت اب تک 9 ہزار سے زائد پاکستانی مختلف تبادلہ پروگراموں سے مستفید ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026