باجوڑ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کرنیوالا خارجی دہشت گرد بھی افغان شہری نکلا
Web Desk
20 February 2026
پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں افغان سرزمین کے استعمال اور افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آگئے ہیں۔ 16 فروری 2026 کو باجوڑ کی ملنگی پوسٹ پر خودکش حملہ کرنے والا دہشت گرد افغان شہری نکلا ہے، جس کی شناخت احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور افغانستان کے صوبہ بلخ کا رہائشی اور طالبان کی اسپیشل فورسز کا حصہ بھی رہ چکا ہے۔ اس حملے میں 11 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دو شہری شہید ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے بڑے حملوں کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں۔ رواں ماہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی، گزشتہ سال پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹرز اور اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے 70 فیصد سے زائد واقعات میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی اور محفوظ پناہ گاہوں کی دستیابی کا واضح ثبوت ہے۔ افغانستان سے مسلسل ہونے والی اس سہولت کاری نے خطے میں امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
2 August 2026
آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، بائیکاٹ کی تجاویز مسترد کر کے میدان میں رہیں گے: ندیم افضل چن
2 August 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست
2 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے CNN کے تازہ ترین پول میں ڈیموکریٹس کی تمام اعلیٰ قیادت کو پیچھے چھوڑ دیا
2 August 2026
بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ
2 August 2026
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
2 August 2026
پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار
2 August 2026
پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں
2 August 2026