پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کے معاملے پر فل بنچ تشکیل
Web Desk
20 February 2026
لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے سے متعلق دائر درخواستوں پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے سماعت کے لیے تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں بننے والے اس بنچ میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں، جو 23 فروری کو کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالتِ عالیہ میں اس آرڈیننس کے خلاف 200 سے زائد درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹیاں اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر رہی ہیں۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اراضی واگزار کروانے کے لیے پیرا فورس کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ قانونی طور پر یہ اختیار متعلقہ ٹریبونلز کا ہے۔ درخواستوں میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ آرڈیننس کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی جائیدادوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد آرڈیننس پر عمل درآمد عارضی طور پر معطل کر دیا تھا اور حکومتِ پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے فل بنچ کی سفارش کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے پنجاب حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں تاکہ مقررہ تاریخ پر حتمی بحث کا آغاز ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026