LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کراچی: سولجر بازار عمارت گرنے کا مقدمہ درج، پلاٹ مالک گرفتار

Web Desk

20 February 2026

کراچی: کراچی کے علاقے سولجر بازار، رانا لیاقت کالونی میں گیس لیکج کے باعث رہائشی عمارت گرنے کے المناک واقعے کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 40 گز کے پلاٹ پر غیر قانونی طور پر تین منزلہ عمارت تعمیر کرنے والے مالک ارشاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، یہ افسوسناک حادثہ سحری کے وقت پیش آیا جب پہلی منزل کی رہائشی زیب النساء نے چولہا جلانے کے لیے ماچس جلائی۔ ناقص گیس لائن سے لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھری ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور پوری عمارت زمین بوس ہو گئی۔ اس حادثے میں مجموعی طور پر 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔

تفتیشی حکام کے مطابق، ملزم ارشاد نے 2007-08 میں ٹائل اور ٹی آر گارڈر کے ذریعے غیر قانونی طور پر گراؤنڈ پلس تھری عمارت تعمیر کی تھی، جس میں گیس کنکشن کے لیے بھی انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیر میں حفاظتی اصولوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، جس کی وجہ سے اتنے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔