پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ نافذ
Web Desk
20 February 2026
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ‘سٹینڈرڈ ڈریس کوڈ’ نافذ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت 23 فروری 2026 سے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ پر لباس سے متعلق ان ہدایات پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، تدریسی اوقات کے دوران تمام اساتذہ کیلئے بلیک گاؤن (کالا کوٹ/عبایا) پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مرد اساتذہ کیلئے سادہ شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ تجویز کی گئی ہے، جبکہ خواتین اساتذہ کو باوقار اور مناسب لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں، پیشہ ورانہ ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے اساتذہ کو بند جوتے یا مناسب سینڈل استعمال کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سکولوں میں ڈسپلن اور پیشہ ورانہ وقار کو فروغ دینا ہے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو روزانہ کی بنیاد پر اس ڈریس کوڈ کی نگرانی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ تمام اضلاع کے سی ای اوز (CEOs) کو سخت مانیٹرنگ اور ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026