حکومت کو عدالت میں وہی پروٹوکول ملے گا جو عام آدمی کو ملتا ہے: سپریم کورٹ
Web Desk
20 February 2026
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سروس میٹر میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل کو زائد المیعاد قرار دے کر خارج کر دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے واضح کیا ہے کہ ریاست شہریوں سے تو قانون منواتی ہے لیکن خود عملدرآمد کے وقت بہانے تلاش کرتی ہے۔
جسٹس عائشہ ملک نے اپنے فیصلے میں ریمارکس دیے کہ حکومت کو عدالت میں وہی پروٹوکول ملے گا جو ایک عام آدمی کو ملتا ہے۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بیوروکریسی کی سستی، افسران کے تبادلے یا کمیٹیوں کے اجلاس نہ ہونا حکومت کا اپنا قصور ہے اور ریاست اپنی نااہلی کا بوجھ عدالت پر نہیں ڈال سکتی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ دفاتر کے اندرونی رولز یا انتظامی مشکلات وقت کی پابندی اور قانونی نظم و ضبط سے اوپر نہیں ہو سکتیں۔ وفاقی حکومت نے مقررہ 60 دن کی مدت گزرنے کے بعد 20 دن کی تاخیر سے اپیل دائر کی تھی، جسے عدالت نے ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ عدالت نے باور کرایا کہ قانون پر عملدرآمد افسران کی سہولت کے تابع نہیں بلکہ ضابطے کا پابند ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026