ایران کے خلاف کارروائی کیلئے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے برطانیہ کا انکار
Web Desk
19 February 2026
برطانیہ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کیلئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کیلئے امریکی افواج کو برطانوی سرزمین پر موجود فوجی اڈے فراہم نہیں کیے جائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکام کا ماننا ہے کہ واضح قانونی جواز کے بغیر ایران پر حملے میں شمولیت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔
فوجی اڈوں کی فراہمی سے انکار کے بعد واشنگٹن اور لندن کے درمیان تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کیلئے ڈیئگو گارشیا اور فیئر فورڈ کے ہوائی اڈے استعمال کرنا ضروری ہو سکتا ہے تاکہ ایک غیر مستحکم اور خطرناک حکومت کے ممکنہ خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
21 June 2026
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026