LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا سے مذاکرات میں اب بھی بڑا فاصلہ موجود ہے، ایرانی اسپیکر واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

آزادفلسطینی ریاست کا قیام ناگزیرہے، غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکی جائیں،  وزیراعظم شہبازشریف

Web Desk

19 February 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار  امن کے لیے ناگزیر ہے اور فلسطینیوں کا حق ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکی جائیں۔

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت  غزہ  پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ غزہ پیس بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔دعا ہےکہ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےمطالبہ کیاکہ  سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، آزاد اور خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے، دیرپا امن کے لیے غزہ میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  تنازعات کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے، صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی، پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچ گئیں۔