غزہ میں امن کے لیے پیس بورڈ کاکوئی متبادل نہیں، ایران نے معاہدہ نہ کیا تو نتائج برے ہوں گے، امریکی صدر
Web Desk
19 February 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ غزہ میں امن کےلیے غزہ پیس بورڈ کا کوئی متبادل نہیں۔ اس معاملے مٰں اقوام متحدہ بھی بہت اہم ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرےگی۔واشنگٹن میں غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ کہ غزہ کی تعمیر نو اور استحکام کے لیے ممالک اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، غزہ کی تعمیر نو کے لیے 7 ارب ڈالر سے زائد دیے جا چکے ہیں جبکہ امریکا 10 ارب ڈالر دےگا، فیفا غزہ میں منصوبوں کے لیے 75ملین ڈالر جمع کرنے میں مددے کرےگا
صدرٹرمپ کاکہناتھاکہ ایسا غزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس پر مناسب طریقے سے حکومت ہو، یہ نہیں سوچیں کہ جنگ کے لیے فوج بھیجنی ضروری ہوگی، ایسا لگ رہا ہے کہ حماس اپنے ہتھیار چھوڑ دےگی، غزہ اب مزید انتہاپسندی اور دہشت گردی کا گڑھ نہیں رہےگا۔امریکی صدر نے کہاکہ غزہ کےلیے اقوام متحدہ بہت اہم ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرے گی، غزہ کے لیے اقوام متحدہ امدادی دفتر 2 ارب ڈالر جمع کر رہا ہے، چین اور روس بھی اس میں شامل ہوں گے۔
امریکی صدرنے کہاکہ دنیا میں امن سے زیادہ کوئی اور چیز اہم نہیں ہے، پائیدار امن کےلیے غزہ پیس بورڈ اہم فورم ہے ، ہمارے پیس بورڈ کی طرح مضبوط اور اہم دوسراکوئی بورڈ موجود نہیں ، غزہ پیس بورڈ میں دنیا کے اہم ممالک شامل ہوئے ہیں، اپنے اہداف اور اہمیت کے حوالے سے پیس بورڈ کا کوئی متبادل نہیں، ہم غزہ کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں۔
ایران کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اچھی بات چیت ہو رہی ہے، بامعنی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو خطے میں امن ممکن نہیں ہوگا، تقریباً 10 دنوں میں ایران کے بارے میں پتا چل جائے گا۔ ایران کو معاہدہ کرنا پڑے گا ورنہ نتائج برے ہوں گے۔
ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں پہلے اجلاس میں زیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چین، روس، برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل اراکین موجود نہیں ۔ اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ کے ساتھ عالمی سربراہان کا گروپ فوٹو ہوا۔
متعلقہ عنوانات
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026
ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا
18 April 2026
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی
18 April 2026
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
آبنائے ہرمز کے انتظام پر مکمل اختیارہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، ایرانی نائب صدر
18 April 2026
آبنائے ہرمزکی بندش، خلاف ورزی پر بھارتی آئل ٹینکر پرفائرنگ، واپس جانے پرمجبور
18 April 2026
اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ
18 April 2026