اسحاق ڈار کا دورہ نیویارک مکمل، فلسطین سے متعلق اجلاس میں شرکت، اہم ملاقاتیں
Web Desk
19 February 2026
نائب وزیراعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک کا نتیجہ خیز ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔دورے کے دوران انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے فلسطین سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی، جس کی صدارت برطانیہ کے وزیرِخارجہ نے کی۔ یہ اجلاس غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس سے قبل منعقد ہوا۔ نیویارک میں قیام کے دوران انہوں نے متعدد دوطرفہ ملاقاتیں اور دیگر سرکاری مصروفیات بھی انجام دیں۔
سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی حالیہ یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی اور ان کے فوری خاتمے اور واپسی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا
اسحاق ڈار نے زوردیاکہ جون 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل ریاستِ فلسطین کا قیام ضروری ہے۔ جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قرارداد 2803 کے فریم ورک کے تحت بورڈ آف پیس ان مقاصد کے حصول کی جانب ٹھوس اقدامات میں معاون ثابت ہوگا۔
دورے کے موقع پرنائب وزیراعظم نے مصر، اردن، انڈونیشیا اور برطانیہ کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے فلسطین کے وزیر و مستقل مندوب اور شام کے مستقل مندوب سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دوطرفہ ملاقاتوں کے دوران اسحاق ڈٓر نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، دفاعی اور عوامی روابط سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل اور مؤثر ادارہ جاتی میکنزم کی اہمیت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026