واشنگٹن میں غزہ بورڈآف پیس کا اجلاس،ٹرمپ نے شہبازشریف اورفیلڈمارشل کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
Web Desk
19 February 2026
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے تشکیل کردہ غزہ کے بورڈ آف پیس کا پہلا باضابطہ اجلاس واشنگٹن میں جاری ہے۔ صدر ٹرمپ کی زیرصدارت اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے جمع ہونے والی رقم اور بین الاقوامی استحکام فورس کا اعلان کیاجائےگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افتتاحی خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلیٰ سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں۔ انھوں نے جنگ رکوانے اور لاکھوں زندگیاں بچانے پر میری تعریف کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو بہت پسند کرتا ہوں۔ وہ بھی میری جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے رہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، مودی کو کہہ دیا کہ بھاری ٹیرف لگائیں گے۔ اس جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دنیا کی 8 جنگیں رکوائیں جن میں سے کچھ تو 34 سال سے جاری تھیں۔ اب 9 ویں جنگ بھی بہت جلد ختم کرائیں گے۔
غزہ پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے حماس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بہت پیچیدہ ہے۔امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ حماس معاہدے پر عمل کرتے ہوئے جلد اپنے ہتھیار پھینک دے گی اور ایران بھی 10 روز میں معاہدہ کرلے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جس کے لیے یہ بورڈ آف پیس تشکیل دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں بہت سےملک شامل ہیں اور واشنگٹن میں معزز قیادت صرف اور صرف امن کے لیے جمع ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے سب مل کر کام کررہے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت پاکستان کا نام بھی لیا۔یہ اجلاس جنگ بندی کے بعد غزہ کے انتظامی و بحالی امور کی نگرانی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی خصوصی دعوت پر شریک ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026