لاہور میں سیلاب آیا تو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوگا،سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
Web Desk
19 February 2026
سینیٹر جام سیف اللہ کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دریاؤں اور آبی ذخائر کے اطراف غیر قانونی تجاوزات اور مستقبل کے سیلابی خطرات پر حکام نے سنگین بریفنگ دی۔
پلاننگ کی کمی اور تجاوزات کا سنگین خطرہ
سیکریٹری آبی وسائل نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملک میں دریاؤں کے قدرتی راستوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیز تعمیر کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے تلخ حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا:
“کوئی کہتا ہے مجھے دریا کے راستے میں سوسائٹی بنانی ہے، یہاں کون سی سڑکیں پلاننگ والوں سے پوچھ کر بنائی جاتی ہیں؟ ٹاؤن پلانر کو یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ پانی کس دباؤ (Pressure) سے آئے گا۔”
لاہور کو بڑے خطرے کی وارننگ
سیکریٹری آبی وسائل نے خبردار کیا کہ اگر لاہور میں سیلاب کا پانی داخل ہوا تو اس سے اربوں ڈالرز کا مالی نقصان ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بارشوں اور سیلاب نے اپنے وقت پر آنا ہی ہے، اس لیے ہمیں پانی کو راستہ دینا ہوگا۔
صوبائی کردار اور اختیارات کے مسائل
اجلاس کے دوران سیکریٹری نے اختیارات کی تقسیم اور صوبوں کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کے اہم نکات درج ذیل تھے:
خود غرضی کا رجحان: ہر کوئی چاہتا ہے کہ اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی بچا لے، چاہے دوسرے کا گھر ڈوب جائے۔
محکمانہ ذمہ داری: بند کہاں بنانا ہے، یہ محکمہ انہار (Irrigation Department) کا کام ہے، لیکن لوگ ذاتی مفاد کے لیے دوسرے کا بند توڑ کر اپنا بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
صوبائی تعاون: اختیارات کے مسائل موجود ہیں، سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے صوبوں کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
سینیٹ کمیٹی نے ان بریفنگز کے بعد تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی اور مستقبل کی شہری منصوبہ بندی میں آبی ماہرین کی رائے شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026