ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر جواب طلب
Web Desk
19 February 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سزا معطلی کی درخواستوں پر بھی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔
ہائیکورٹ میں سماعت کا احوال
جسٹس محمد آصف نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست زیرِ التوا ہونے کے باوجود فیصلہ سنا دیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ دو گواہوں کے بیانات ملزمان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے اور جج نے فیصلہ سنانے کے بعد اس میں سے ایک پیراگراف بھی نکال دیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ “سزا دینی ہے تو دس بار دیں لیکن قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ٹرائل تو کیا جائے”۔ عدالت نے پیپر بکس طلب کرتے ہوئے آئندہ ہفتے کی تاریخ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پولیس جھگڑا کیس: اے ٹی سی سے ضمانت منظور
دوسری جانب، انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) اسلام آباد نے پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑے اور احتجاج کے ایک الگ مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 10، 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران وکیل ریاست علی آزاد نے دلائل دیے کہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج یہ مقدمہ من گھڑت اور بے بنیاد ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لیں۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026