LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا، ٹرمپ پیوٹن سمجھتے ہیں ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا ہے، امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین اور کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں مصری بینک کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم برانچز پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کے بعد مذکورہ بینک کی یو اے ای برانچز کو امریکی مالیاتی اداروں کے ذریعے کسی بھی قسم کی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ امریکا نے ہانگ کانگ میں قائم ایک ادارے اور ایرانی بینک سے منسلک ایک فرد پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام سخت اقدامات کا بنیادی مقصد ایران پر معاشی اور اقتصادی دباؤ کو مزید بڑھانا ہے امریکا کا عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ لبنانی حکومت اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ چاہتا ہے، سربراہ حزب اللہ یو اے ای سمیت خطے کے تمام ممالک سے افہام و تفہیم کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا دعویٰ کراچی: ڈیفنس خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں خواتین کا جھگڑا، نئی فوٹیج سامنے آگئی

پاکستان کا افغان ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج، دہشت گردی پر ‘دو ٹوک’ پیغام

Web Desk

19 February 2026

پاکستان نے افغان سرزمین سے ہونے والی مسلسل دہشت گردی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے افغان نائب سفیر (ناظم الامور) کو دفترِ خارجہ طلب کیا اور انہیں ایک سخت ترین احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں اور سرحدوں کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، 16 فروری کو باجوڑ میں ہونے والے ہولناک حملے، جس میں 11 پاکستانی جوان شہید ہوئے، پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ باجوڑ میں ہونے والے خودکش حملے اور ‘فائر ریڈ’ کی ذمہ دار ‘فتنة الخوارج’ (ٹی ٹی پی) ہے، جس کی قیادت افغانستان میں مقیم ہے اور وہاں سے آزادانہ طور پر اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مراسلے میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ طالبان حکومت کی بارہا یقین دہانیوں کے باوجود زمین پر کوئی ٹھوس ایکشن نظر نہیں آیا۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور تصدیق شدہ کارروائی کرے۔ ترجمان نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا:

“پاکستان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں بھی نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔”