LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 13 افراد جاں بحق، 14 زخمی

Web Desk

19 February 2026

شہرِ قائد کے علاقے سولجر بازار میں علی الصبح گیس بھرنے کے باعث ہونے والے زوردار دھماکے نے قیامت صغریٰ برپا کر دی، جس کے نتیجے میں تین منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی اور 2 معصوم بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 14 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا جب گیس لیکیج کی وجہ سے عمارت میں زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتیں لرز گئیں اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، تاہم تنگ گلیوں کے باعث بھاری مشینری کی رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈی جی ریسکیو 1122، بریگیڈیئر واجد نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا پہلی منزل پر گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین کے باعث ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں جدید آلات کی مدد سے لوہے کو کاٹ کر ملبہ ہٹا رہی ہیں تاکہ ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالا جا سکے۔ ڈی سی ایسٹ نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور امدادی کارروائیاں مکمل ہونے تک جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سولجر بازار میں گیس لیکیج کے باعث رہائشی عمارت گرنے کے المناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے فوری تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے واقعے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ جائے حادثہ پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ملبے تلے پھنسے ہر شہری کی زندگی بچانے کو اولین ترجیح دی جائے۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ دھماکے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے اور اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ آیا یہ محض حادثہ تھا یا اس میں کسی قسم کی غفلت شامل تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کرنے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔