خیبرپختونخوا میں 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح، سستی بجلی اور سالانہ اربوں روپے آمدن متوقع
Web Desk
15 November 2025
لوئر دیر: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان افریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ صوبے کے لیے کم لاگت، ماحول دوست اور پائیدار توانائی کا نیا دروازہ ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ کے مطابق منصوبے سے 40.8 میگاواٹ صاف بجلی حاصل ہوگی جبکہ نیشنل گرڈ کو تجارتی بنیادوں پر فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پراجیکٹ سالانہ کروڑوں یونٹ آلودگی سے پاک بجلی پیدا کرے گا جس سے ہزاروں گھروں کو سستی توانائی میسر آئے گی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ پراجیکٹ نہ صرف مقامی افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ صنعتوں کی بحالی اور صوبے کی معیشت کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے سالانہ 2.4 ارب روپے آمدنی متوقع ہے جو صوبے کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد دے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سستی بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور حکومت ان تمام منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ تاہم انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے این او سی نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مئی سے نومبر تک صوبائی حکومت کو ایک بھی این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات صوبے کی معیشت کو متاثر کر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر وفاق صوبے کے تین ہزار ارب روپے بقایا جات ادا کر دے تو صوبہ تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔ سہیل آفریدی نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں بڑھتے سویلین نقصانات پر بھی گہری تشویش ظاہر کی۔
متعلقہ عنوانات
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع
18 August 2026
آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار
18 August 2026
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026